حویلیاں (این این آئی) حادثے کا شکارہونے والے بد قسمت طیارے کا ملبہ بڑے علاقے میں پھیل گیا جبکہ اکثر لاشیں بری طرح جھلس گئیں ۔ جائے حادثہ پر موجود مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدر نے میڈیا کو بتایا کہ اکثر لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں اور ان کی شناخت ممکن نہیں ٗ طیارے کا ملبہ بھی بڑے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جبکہ ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ مجھے عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے قبل دو تین بار ہچکولے کھایا اور طیارہ پہاڑ کے پیچھے نہر نما علاقے میں گرا۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں ہیلی کاپٹر یا طیارہ لینڈنگ نہیں کرسکتا اور جس جگہ طیارہ گرا وہاں دونوں اطراف آبادی بھی ہے۔ایک عینی شاہد جمعہ خان نے بتایا کہ ملبے سے نکلنے والی اکثر لاشیں نامکمل ہیں اور اتنی مسخ ہوچکی ہیں کہ ان کی شناخت ممکن نہیں۔