اسلام آباد(نیوزڈیسک)حویلیاں کے قریب چترال سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق طیارہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جا گرا
جس کے بعد طیارے سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے‘ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو طیارہ مکمل طور پر جل چکا تھا۔ قریب سے ہی ایک شخص کو جنید جمشید کا و زیٹنگ کارڈ بھی ملا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو
حویلیاں کے قریب قومی ایئر لائن کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے عینی شاہدین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ طیارہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جا گرا جس کے بعد طیارے سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔
کاشف خان نامی عینی شاہد کے مطابق حادثے کے بعد 3 سے 4 دیہات کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی تاہم آگ کی شدت بہت زیادہ تھی۔ حادثے میں کسی شخص کے بچنے کا کوئی
امکان نہیں۔ جب موقع پر پہنچے تو طیارہ مکمل طو رپر جل چکا تھا۔ طیارے کے قریب سے ہی ایک شخص کو معروف شخصیت جنید جمشید کا وزیٹنگ کارڈ بھی ملا۔۔