اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حافظطاہر محمود اشرفی نے جنید جمشید کو چترال جانے سے کیوں منع کیا تھا؟ جنید جمشید نے کیا جواب دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایک نجی چینل پر انکشاف کیا کہ جنید جمشید سے میری چند دن پہلے ملاقات ہوئی تھی میں نے انہیں چترال جانے سے منع کیا تھا ۔ میں نے انہیں کہا کہ چترال میں بہت زیادہ سردی ہے۔ اس موسم میں نہ جائیں لیکن وہ بضد تھے کہ میں وہاں تبلیغ کے لیے جا رہا ہوں۔

چیئرمین علما پاکستان کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ میں نے جنید جمشید کو چترال جانے سے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے کہا کہ اس کے ساتھی تیار ہیں اس لیے وہ وہاں ضرور جائے گا، جنید جمشید ہمیشہ ہی علما کرام کو جدید علوم سے بہرہ مند کرانے کے حوالے سے فکر مند رہتا تھا اور اس سلسلے میں ہم نے ان کی چترال سے واپسی کے بعد ایک میٹنگ بھی رکھی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ چترال جانے سے پہلے لاہور میں میری جنید جمشید سے ملاقات ہوئی ۔ میں نے اسے چترال جانے سے منع کیا اور کہا کہ وہاں بہت زیادہ سردی ہے اس لیے اپنی تشکیل کسی اور جگہ کرالو لیکن اس نے مجھ سے کہا کہ میرے تمام ساتھی تیار ہیں اس لیے مجھے وہاں جانا ہی ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری جب بھی جنید جمشید سے ملاقات ہوتی تھی وہ اسی بات پر فکر مند رہتا تھا کہ ہمارے مدارس کے طلبہ فارغ ہوجاتے ہیں تو انہیں جدید علوم بھی سیکھنے چاہئیں۔ ڈھائی تین گھنٹے ہم لاہور میں گھومتے رہے اور اس دوران وہ یہی بات کرتا رہا کہ جدید علوم سے علما کو کیسے آگاہی ہو۔ حافظ طاہر اشرفی نے بتایا کہ لاہور سے رخصت ہوتے وقت میرے اور جنید جمشید کے مابین یہ طے پایا کہ چترال سے واپسی پر اس معاملے پر بات ہوگی اور علما کرام کو جدید علوم سکھانے کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…