لاہور(آئی این پی) پنجاب کے وزرا ء اور حکومتی عہدیداروں کے شاہانہ اخراجات، عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونیوالے 92 کروڑ روپے سرکاری گاڑیوں پر اڑا نے کا انکشاف ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے وزرااور حکومتی عہدیداروں کے شاہانہ اخراجات بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ ساڑھے تین سال میں صرف سرکاری گاڑیوں پر ہی 92 کروڑ 33 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں قومی خزانے کے 56 کروڑ 23 لاکھ روپے صرف پیٹرول اور مرمت کی مد میں ہی جھونک دئیے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق بعض افسر دو سے چھ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں اور اس وقت چیف سیکرٹری کے زیر استعمال 6 گاڑیاں ہیں جبکہ افسران معمولی سی خراش آنے پر گاڑی استعمال کرنے سے ہی انکار کر دیتے ہیں اور پھر 2015یا 2016 میں متعارف ہونے والے ماڈل کا مطالبہ کرتے ہیں۔