ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

علاقائی تعاون سے جنوبی ایشیاء میں ترقی و استحکام لایا جاسکتا ہے،سرتاج عزیز

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ علاقائی تعاون اورتجربات سے استفادے سے جنوبی ایشیاء میں ترقی واستحکام لایاجاسکتا ہے ، پاکستان امدادکی بجائے تجارت کوترجیح دینے کی پالیسی پرعمل پیراہے، پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سے استفادے کے ذریعے خطے میں ترقی واستحکام لایاجاسکتا ہے اور اس کی بہترین مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے جو دونوں ممالک کیمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم، صحت اور سماجی استحکام سب کا حق ہے، غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات ہماری توجہ کے منتظر ہیں، وسائل کے درست استعمال، اقتصادی و معاشی ترقی، مساوی تعاون اورغیرامتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون جاری ہے ،اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کویقینی بنائیں گے۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امدادکی بجائے تجارت کوترجیح دینے کی پالیسی پرعمل پیراہے کیوں کہ امداد تو ختم ہوسکتی ہے لیکن تجارت بڑھتی رہتی ہے۔پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کی ترقی کیلئے بے پناہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور ایسے منصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے ملک میں انقلاب آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان گوادرسے لیکر خیبرپختونخواہ تک اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں خوشحالی آئے گی ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…