اسلام آباد(آئی این پی) مالی مشکلات سے دوچار پاکستان سٹیل ملز خریدنے کیلئے چین کے بعد ایرانی کمپنی نے بھی دلچسپی کا اظہار کردیا،نجکاری کمیشن اور وزارت صنعت پیداوارنے پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کے بجائے لیز پر دینے کی آپشن پر بھی غور کر رہی ہے اس حوالے سے روڑ شوز کے انعقاد کیلئے تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلسل خسارے میں موجود پاکستان سٹیل مل کی خریداری کیلئے چین کے بعد ایک ایرانی کمپنی نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے مگر نجکاری کمیشن اور وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ایران کی کمپنی کو باقاعدہ کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن اور وزارت صنعت وپیداوارنے پاکستان سٹیل مل کی نجکاری کی بجائے اسے لیز پر دینے کی آپشن پر بھی غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل مل کولیز پر دینے کیلئے روڑ شوز کے انعقاد کیلئے روڑ میپ کی تیاری پر مشاورت جاری ہے جس کے بعد ایرانی کمپنی کو باقاعدہ جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل چینی سرکاری کمپنی میٹا سرجیکل کارپوریشن نے پاکستان سٹیل مل کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے دونوں فریقین کے مابین بات چیت تاحال جاری ہے۔(رڈ)