منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی کرکٹ ٹیم کے صہیب مقصود اس خوفناک حادثے کے ہیرو نکلے ۔۔کیسے اپنی جان پہ کھیل کر لوگوں کی جان بچائی ؟

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)یو بی ایل کرکٹ ٹیم کے منیجر ندیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی ہوٹل میں ہلاکتیں دیکھ کر صدمے سے دوچار ہیں اور اس حالت میں نہیں کہ ٹرافی کھیل سکیں ۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں قاعد اعظم ٹرافی کھیلنے کیلئے ہوٹل میں مقیم یو بی ایل ٹیم کے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے بعد منیجر ندیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی صدرمے سے دوچار ہیں اور اس وقت کرکٹ نہیں کھیل سکتے ۔کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہلاکتیں دیکھیں ہیں ابھی اس حالت میں نہیں کہ کھیل سکیں ۔ قائداعظم ٹرافی میچ کے ریفری سے بات چیت ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض کرکٹرز کے پھیپھڑوں میں دھواں بھی گیا تاہم اللہ تعالی نے کرم کیا کہ کھلاڑی محفوظ رہے تاہم کھلاڑی پریشانی کے عالم میں روبھی رہے تھے ۔یاسم مرتضی کے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ایڑی میں فریکچر ہوا۔کرامت علی اور مہدی پھیپھڑوں میں دھواں جانے سے متاثر ہوئے ۔شارع فیصل پر رات گئے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک فیملی کو ریسکیو کیا تاہم اس دوران دھویں سے انکی اپنی حالت غیر ہو گئی مگر بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں نے فیملی کے ارکان کو باحفاظت باہر نکال لیا ۔ندیم خان کا کہنا ہے کہ جس فیملی کو صہیب مقصود نے ریسکیو کیا اس میں بچے بھی تھے جن کی حالت دیکھ کر صہیب کو دھچکا لگا ۔ انہوں نے مزید کہنا کہ آگ لگنے کے بعد صہیب مقصود نے خواتین اور بچوں کی چیخیں سن کر اپنی جان بچانے کی بجائے پہلے اس فیملی کو ریسکیوکیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…