کامران کیانی کی گرفتاری،وزارت داخلہ کاموقف سامنے آگیا

3  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب) کی طرف سے ڈی ایچ اے سکینڈل میں کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے وزارت داخلہ کو تاحال کوئی درخواست ارسال نہیں کی گئی تاہم کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے لئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کی جا رہی ہیں،دستاویزات مکمل ہونے پر کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی جائے گی،ہفتہ کو نیب ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل کے ملزم کامران کیانی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے

اس کے لئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کی جا رہی ہیں، دستاویزات مکمل ہوتے ہی وزارت داخلہ کو کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجرا ء کی درخواست ارسال کر دی جائے گی ،دوسری طرف وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے نیب کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، نیب کی طرف سے کامران کیانی کے ریڈ وارنٹ کی درخواست آنے پر اس کا جائزہ لیا جائے گا کیونکہ ریڈ وارنٹ کے لئے عدالتی اشتہاری ہونے سمیت ملزم کے دائمی وارنٹ بھی درکار ہوتے ہیں،ذرائع کے مطابق ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے مجموعی طور پر 16 دستاویزات درکار ہوتی ہیں، نامکمل فائل کی صورت میں ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست متعلقہ اداروں کو اپس کر دی جاتی ہے ، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریڈ وارنٹ کے لئے انٹر پول سے رابطہ کیا جاتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…