فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،کیسا گوشت عوام کو کھلایاجارہاہے؟ افسوسناک انکشافات

2  دسمبر‬‮  2016

لاہور ( این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ سے 500کلو بیمار چکن اور2غیرقانونی سلاٹر ہاؤسز سے بیمار جانوروں کا 500کلوگوشت برآمد‘ گوشت لانے والی گاڑی ضبط کرکے2افرادکو گرفتار کرلیا جبکہ فیلڈ ٹیموں نے لاہور‘ فیصل آباد ‘ گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات کی بنا پر غدا تیار اور فروخت کرنے والے2 یونٹ سیل‘ 4 کو جرمانہ اور 35کو بہتری کے لئے وارننگ جاری کر دی۔ سوڈیوال میں سپربیکری کے پروڈکشن یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات‘ اشیائے خوردونوش کی غیرمعیاری سٹوریج اور زائدالمیعاد اشیاء رکھنے پر سیل کر دیا گیا۔ ہربنس پورہ میں میری ڈان سویٹس پروڈکشن یونٹ کو15 ہزار‘ نیاپل تاجپورہ میں داتانان شاپ کو 2500‘ جلوموڑ پر ملک ریسٹورنٹ کو ساڑھے 3ہزاراوراعجاز بریانی کو صفائی کے ناقص انتظامات‘ حشرات الارض کی روک تھام نہ کرنے‘ ورکرز کے ہیڈکورزاورگلوز استعمال نہ کرنے وغیرہ پر 3 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔

گوجرانوالہ میں وارننگ پر عملدرآمد نہ کرنے پر حاجی خورشید جلیبی اینڈ سویٹس اروپ ٹاؤن کو سیل کر دیا گیا۔جبکہ قلعہ دیدار سنگھ میں لال دین سویٹس‘ وحدت روڈ پر الرحمن سویٹس‘ ہیمن بیکرز‘ حافظ جی کھوئے والے چنے‘ کراچی سویٹس‘ نوشہرہ روڈ پر نور سویٹس اینڈ جلیبی‘ آئی ایف سی‘ عمران ناشتہ پوائنٹ‘ سیالکوٹ بائی پاس پر نقش لاثانی ہوٹل‘ رزاق تکہ شاپ‘یوسف ناشتے والا‘ قدیر سویٹس اور شانی دال چاول کو ناقص صفائی‘ حشرات الارض کی روک تھام کے غیرمناسب انتظامات پر بہتری کے لئے وارننگ جاری کر دی۔ فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چیکنگ کرتے ہوئے گلفشاں کالونی میں ڈوگر ملک شاپ‘ وارث نان شاپ‘ اے برگرز‘ نیوبنگالی ملک شاپ‘ گلفشاں ناشتہ پوائنٹ‘ شیریں محل سویٹس‘ منور پکوان سنٹر‘ جھمرہ روڈ پر غوثیہ ملک شاپ‘ جڑانوالہ روڈ پر مہرمنظور کریانہ اینڈ جنرل سٹور کو ناقص صفائی اور قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر کڑی وارننگ جاری کی گئی۔راولپنڈی میں ناقص صفائی‘ حشرات الارض کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر بلال کالونی میں فتح ریسٹورنٹ‘ تنولی باربی کیو اینڈ ٹکاٹک اور غوثیہ ملک شاپ‘ شمس آباد ٹاؤن میں کوئٹہ بسم اللہ ہوٹل‘ مدنی نان شاپ‘ صوفی نان شاپ‘ نورکیفے اور کوئٹہ سدابہار ہوٹل‘ فاروق اعظم روڈ پر جیلانی فوڈز‘ الناز بریانی اور مکہ کیٹرنگ‘ جبکہ ڈھوک کشمیریاں میں سیلونہ ریسٹورنٹ کو وارننگ اور بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…