جمائمہ سے کیوں پیسے لئے ؟لندن کا فلیٹ کتنے میں بیچا؟بنی گالہ میں اراضی کتنے میں لی؟ عمران خان کے انکشافات

29  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔عمران خان نے سپریم کورٹ میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کیس سے متعلق درخواست پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب عدالت سے استدعا کی گئی کہ کالا دھن سفید کرنے کے الزامات بے بنیاد، جھوٹے اور غلط ہیں، حنیف عباسی نے درخواست سیاسی آقاؤں کے کہنے پر دائر کی جس میں انہوں نے اپنے پس پردہ مقاصد کی خاطر الزامات لگائے لہذا درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ لندن فلیٹ بیرون ملک آمدن سے ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ میں خریدا جو بعد میں 7 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا ٗ ٹیکس ادائیگی کرکے 6 لاکھ 90 ہزار 307 پاؤنڈ ملے ٗ مارچ 2003 میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دے دی۔عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ 9 ملین پاؤنڈ کی رقم سے نیازی سروسز لمٹیڈ کمپنی بنائی گئی ٗ نیازی سروسز لمیٹڈ کا اثاثہ لندن کا فلیٹ تھا،2002 میں بنی گالہ کی زمین 43 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدی اور اراضی کی ابتدائی رقم 65 لاکھ روپے خود ادا کی ٗ لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر پر جمائما نے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کی جس کے شواہد موجود ہیں لہذا بنی گالہ کی اراضی منی لانڈرنگ سے خریدنے کے الزامات غلط ہیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں چیئر مین تحریک انصاف نے کہاکہ اثاثوں کی حوالے سے کوئی غلط بیانی نہیں کی اور تین دہائیوں سے ٹیکس بھی ادا کر رہا ہوں ٗ ایف بی آر نے 13 سال سے بنی گالہ اراضی کی ٹرانزیکشن پر اعتراض نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…