اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایم این اے کے کمرے سے نواز لیگ کی نجی محفلوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا،تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اختیارات کا” گھنٹہ گھر”ابھی بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس ہی رہے گا جہاں پٹواری سے لے کرٹیچر تک کی بھرتی و

ٹرانسفر نام نہادخادم اعلیٰ ہی کرتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ پنجاب کابینہ کی بے اختیار وزراء کی فوج ظفر موج کو مبارکباد دیں یا ان سے اظہار ہمدردی کیا جائے ؟ جنہیں صرف گاڑی اور

جھنڈے کے ساتھ کچھ مراعات پر ٹرخا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ ساڑھے3برسوں کے بعد ان وزراء کی ضرورت کیونکر پیش آ گئی؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ محض سیاسی رشوت

اور آئندہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے جو بے کار جائے گی کیونکہ نواز لیگ کا لاہور سمیت پنجاب فتح کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا تحریک انصاف نقب لگا چکی ہے

انہوں نے کہا کہ صرف لاہور شہر سے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ،سپیکر قومی اسمبلی اوروفاقی وزیر ریلوے کے علاوہ 6صوبائی وزراء مل کر بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں کر سکیں گے اورانشاء اللہ آئندہ الیکشن

میں پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں کامیابی حاصل کرے گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2013سے لے کر اب تک پنجاب کے 6وزراء نا اہلی پر فارغ ہو چکے ہیں اور اب دوبارہ نئی خانہ پوری کر دی گئی ہے ۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو ڈانس پارٹی قرار دینے اور اخلاقیات کا سبق سکھانے والوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے اور چنبہ ہاؤس لاہور میں ایک ایم این اے کے کمرے سے نواز لیگ کی نجی محفلوں کا

اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اب حکمرانوں کو جواب دینا چاہیے کہ وہ سرکاری رہائشوں کو کن مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں ؟عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال افسوسناک ہے اور تحریک انصاف اس معاملے پر ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…