بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

افغانستا ن سے پاکستان کیا کچھ سمگل کیا جارہاہے؟ دو بڑی کارروئیاں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر ایجنسی(آئی این پی)افغانستان سے پاکستان منشیات اور الیکٹرانکس آلات کی سمگلنگ عروج پر،افغانستا ن سے پاکستان منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، خا صہ دار فورس نے گیٹ پر چیکنگ کر تے وقت پیدل چلنے والے افغا ن شہر ی کے سا تھ گھی کے ڈبو ں میں 10 کلو چرس برآمد کر لی۔پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے پاکستان آنے والے جلال آ با د کے شہر ی نو رستان ولدمحمد جان کو طو رخم گیٹ میں چیکنگ کے دوران ان کے سامان گھی کے ڈ بو ں میں دس کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مد کی گئی خا صہ دار فو س کے اہلکاروں نے شک کی بناء4 پرنو رستان کو روک دیا جس کے پا س گھی کے دو ڈبے تھے تلاشی کے دوران جب گھی کے ڈبے کھول دےئے گئے تو اندر سے چر س کو بڑے مہا رت کے ساتھ پیک کر دیا گیا تھا

طورخم خا صہ دار فورس کے اہلکاروں نے چرس کو اپنے قبضے میں لے کر اور سمگلر کو لنڈی کو تل حو الا ت منتقل کر دیا جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائیگی واضح رہے کہ طورخم بارڈر پر یہ سلسلہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے لیکن سابق نائب تحصیلدار غنچہ گل اس طرف متوجہ نہیں تھے یا انہوں نے دانستہ طور پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں،دریں اثناء افغانستان سے پاکستان کو غیر ملکی کمپنی کے مو بائیل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، موبائل سیٹس افغانستان سے آنے والے ٹرالر نمبر KBL.38284کے خفیہ خانوں سے برآمد کئے گئے۔کسٹم ذرائع کے مطابق سپرٹنڈنٹ نعیم کو اطلاع ملی تھی کہ ٹرالر میں 150 کی تعداد میں غیر ملکی مو بائل کمپنی کے موبائل سیٹ سمگل کئے جا رہے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہو ئے ٹرالر کے خفیہ خانوں سے150موبائل فون سیٹ بر آمد کرکے ٹرالر اور مال کو تحویل میں لے کر کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…