جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اب کتنی عمر سے کم کے افراد اسلام قبول نہیں کرسکیں گے،پاکستان میں نئے قانون پر شدید ردعمل

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)سندھ حکومت نے اقلیتوں کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کے حقوق کو غصب کرنے کی کوشش کی ہے،اسلام جبر کی بناء پر نہیں محبت کی بناء پر پھیلا ہے، اسلام قبول کرنے کی عمر 18سال مقرر کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کے حقوق کے معاملہ پر علماء اسلام مسلمانوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔

اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں جبری نکاح کو اسلام سے منسوب کرنے والوں کیخلاف بھی پاکستان علماء کونسل اور دیگر جماعتوں نے عملی اقدامات کئے ہیں لیکن اسلام قبول کرنے پر 18سال عمر کی شرط ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبر کی بناء پر مسلمان بنانے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت قوانین ہونے چاہئیں لیکن اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر دین اسلام قبول کرنے والوں کیلئے مشکلات پیدا نہیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اس اقدام سے صوبہ میں انتشار پیدا ہوگا اور اقلیتوں کے حقوق کی بات کرنے والوں کی جدوجہد متأثر ہوگی۔ انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی کے اس اقدام پر فوری نظر ثانی کریں تاکہ ملک کے اندر پائی جانے والی تشویش کو ختم کیا جاسکے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…