اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پرعدالتی فیصلہ تاریخ سازہوگا ، پاناما کا انکشاف نہ ہوتا تو ان لوگوں نے فلیٹس نہیں ماننے تھے۔بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قانونی طورپر ہمارے پاس اچھے دلائل آ گئے ہیں ، برطانیہ سے کچھ اہم چیزیں ملی ہیں جس سے کیس مزید مضبوط ہو جائے گا۔ ثبوت دینا ہمارا کام نہیں
بلکہ تحقیقات کرناکمیشن کاکام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاناماکیس شریف فیملی کی ذاتی کرپشن کاکیس ہے نواز شریف کی وجہ سے باقی لوگ بچ رہے ہیں ہم نے عدالت میں صرف یہ ثابت کرنا ہے نواز شریف جھو ٹ بول رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے آزاد نہیں ہیں ادارے تباہ ہوں توملک تباہ ہوجاتاہے جبکہ جمہوریت تباہ ہوتوملک کامستقبل تباہ ہوجاتاہے۔ میرے اثاثے ظاہر ہیں جبکہ پانامالیکس میں میرا نام ہی نہیں تھا لیکن ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کو میرے پیچھے لگا دیا گیا ہے جس سے ہمارے منہ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمارے خلاف ریاست کے ذرائع استعمال ہو رہے ہیں۔یہ لوگ زرداری کی کرپشن پرہاتھ کیوں نہیں ڈالتے؟۔