کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرکراچی پریس کلب کے باہر سے ایک بیمار بچے کو اسمبلی لے آئے، تاہم اسمبلی کے عملے نے انہیں ایوان میں لے جانے کی اجازت نہیں دی،
خرم شیر زمان کہنا تھا کہ یہ سندھ کا بچہ ہے، اس کے علاج معالجہ کی ذمہ داری شوکت خانم ٹرسٹ پر نہیں،بلکہ سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے بتایا کہ وزیر صحت سندھ نے یقین دلایا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اس کا علاج کہاں ممکن ہے اگر سرکاری اسپتال میں علاج ممکن نہ ہوا تو سندھ حکومت اس کا علاج کسی نجی اسپتال میں بھی کرانے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں تمام اخراجات بھی وہ خود برداشت کرے گی۔