پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ کو بڑا سرپرائز،اکثریت ہونے کے باوجودباغی گروپ اور تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے ضلع سیالکوٹ میں کلین سویپ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے باغی گروپ اور تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ، خواجہ محمد آصف اور ظاہرے شاہ کے حامیوں کے ایک دوسرے کے خلاف مردہ باد کے نعرے ،آلو مہارے میں جشن ،نامزد امیدواروں کی شکست پر مسلم لیگی قیادت مایوس ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سیالکوٹ کے 146نشستوں پر الیکشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کو 91نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جبکہ 14نشستو ں کے ساتھ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے اس طرح 39آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت ضلع کونسل میں 105ووٹوں کا دعویٰ کررہی ہے۔ ضلع سیالکوٹ میں سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے چےئرمین ضلع کونسل کے 9امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔جن میں ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)و سابق ایم پی اے ادریس احمد باجوہ،حناارشد وڑائچ، سید حسنات الحسن شاہ، رانا عارف اقبال ہرناہ، مرزا الطاف حسین، سابق ایم پی اے چوہدری جمیل اشرف، سابق ایم پی اے چوہدری محمد اخلاق ،ملک ضیافت علی اعوان، اور چوہدری رضا سبحانی شامل ہیں۔تاہم مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف ،

ضلعی صدر ادریس احمد باجوہ، اور ممبر صوبائی اسمبلی ارشد جاویدوڑائچ کی صاجنرادی حناارشد جاوید وڑائچ میں سے کسی ایک کو چےئرمین ضلع کونسل نامزد کرنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ اپنے کزن سید حسنات الحسن شاہ کو چےئرمین ضلع کونسل بنانا چاہتے ہیں اس طرح دونوں ممبران قومی اسمبلی نے سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اور دونوں کے کارکنوں بھی ایک دوسرے کے خلاف اشتعال پایا جاتا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن شاہ مخصوص نشستوں پر مطلوبہ کوٹہ نہ ملنے پر اپنے آزاد امیدوار شاہ فیصل کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کروانے میں کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سرفراز گھمن کو شکست ہوئی۔ جس پر خواجہ محمد آصف کے حامیوں او ر ظاہر ے شاہ کے حامیوں میں ایک دوسرے کے خلاف مردہ باد کے نعروں کا سلسلہ جاری ہے ۔اور آلومہار میں افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ کے حامی جشن منارہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اپنے امیدوار کی ناکامی پر مایوسی کا شکار ہے۔ اس طرح قوی امکان ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ادریس احمد باجوہ اور حنا ارشد وڑائچ میں سے کسی کو چےئرمین ضلع کونسل نامزد کرتی ہے۔تو سید افتخار الحسن شاہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف سے اتحاد کرکے اپنے کزن سید الحسنات الحسن شاہ کوآزاد حیثیت میں چےئرمین نامزد کردئیے۔ تاہم مسلم لیگ (ن)کے قائد اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 29نومبر کو لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ جہاں پر چےئرمین ضلع کونسل کی نامزدگی کا فیصلہ کیا جائیگا۔

دریں اثناء ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف روزی پر اقلیت کی دو نشستیں ،کسان کی ایک نشست اور خواتین کی دو نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیداروں کو شکست ہوئی تھی۔ تاہم ممبر قومی اسمبلی سید افتخار الحسن شاہ جو کہ جمعہ کے روز پانچ روزہ نجی دورے پر اٹلی روانہ ہوگئے تھے کا موقف نہ مل سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…