جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

27دسمبر کی ڈیڈ لائن،نوازشریف نے مطالبات پورے نہ کئے تو۔۔۔! پیپلزپارٹی نے بڑی دھمکی دیدی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کندھ کوٹ(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر پاناما لیکس سے متعلق الزامات درست ہیں اور وہ خود کو بچانے کے لیے قطری شہزادے کے خط کا سہارا لے رہے ہیں۔نواز شریف کے بطور وزیراعظم ہوتے ہوئے ملک کے اندرونی اور بیرونی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،

نواز شریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا،پیپلزپارٹی کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو27دسمبرسے گونوازگوکانعرہ لگائیں گے۔اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما محراب خان سہریانی کے انتقال اور پیپلزپارٹی تحصیل تنگوانی کے سابقہ صدر اسداللہ کھوسو کی بہن کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشیدشاہ نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں،

نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے یہ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل میں پھنس گئے ہیں۔ مختلف بیانوں سے بھی نظر آرہا ہے۔ اب وہ خود کو بچانے کے لیے قطر کے شہزادے کے بیان کا سہارا لے رہے ہیں۔۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے، ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو 4 مطالبات پیش کیے ہیں۔

پورے نہ ہونے پر 27 دسمبر کو نواز حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کی طرح اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ڈہو جائیں گے۔ ان کی قیادت میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…