اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاناما مقدمے میں عدالت کو ثبوت فراہم کر نا کس کی ذمہ داری ہے،عمران خان نے بتادیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ گچھ ہوگی ٗعدالت پاناما لیکس کا جو فیصلہ دیگی ہمیں قبول کرنا ہوگا ٗ پاناما مقدمے میں عدالت کو ثبوت فراہم کر نا ہماری نہیں وزیراعظم کی ذمہ داری ہے ۔ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلی بارملک کاچیف ایگزیکٹوکٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ گچھ ہوگی ٗپاناما مقدمے میں عدالت کو ثبوت فراہم کرنا ہماری نہیں بلکہ وزیراعظم نواز شریف کی ذمہ داری ہے ٗ ہم تو عدالت کی مدد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ آپ کیس کو محدود رکھیں ٗ عدالت پاناما کیس کا فیصلہ جلد کرناچاہتی ہے جو خوش آئند ہے ٗاگر فیصلہ ہمارے خلاف بھی جاتا ہے تب بھی ہمیں عدالتی فیصلے پر اعتماد کرنا ہوگا۔پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کی دستبرداری سے متعلق انہوں نے کہاکہ حامدخان20سال پرانیپارٹی ممبراورسینئروکیل ہیں ٗان کی عزت کرتا ہوں جب کہ حامد خان نے خود کہا ہے کہ وہ کیس سے الگ ہونا چاہتے ہیں،

میرا خیال ہے کہ حامد خان پر میڈیا کا پریشر ہے ٗمیں چاہتا تھا کہ وہ کیس کی پیروی کریں تاہم وطن واپس جا کر سینئر قیادت سے کیس کے وکیل سے متعلق بات کی جائیگی۔اچانک برطانیہ پہنچنے کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ قریبی دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کیلئےء مانچسٹر آیا ہوں جب کہ پاناما شریف کی وجہ سے 5 مہینے سے اپنے بچوں سے نہیں ملا، بچوں سے ملنے کے بعد اتوار کی رات واپس واپس چلا جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…