اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناماپیپرلیکس کامعاملہ جوکہ ان دنوں سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اوراس کیس میں ایک قطر کے شہزادے نے بھی اپناخط بھیجاہے کہ اس کے معاملات نوازشریف اورشہبازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے والد میاں شریف مرحوم کے ساتھ تھے ۔اس خط کے بعد اب
وزیراعلی شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرایک پیغا م جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ نائٹس برج کے فلیٹس (مے فیئرزکے فلیٹس) میں شہبازشریف کاکوئی حصہ نہیں ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ نائٹس برج فلیٹس (مے فیئرزکے فلٹیس) میں شہبازشریف کانام اس لئے نہیں ہے یہ فلیٹس میاں شریف کی وارثت نہیں ہیں ۔اس پرمعروف تجزیہ کارارشد شریف نے کہاکہ کہ عجیب جائیداد ہے
کہ داداکی وارثت میں تین بیٹوں نوازشریف ،شہبازشریف اورعباس شریف میں سے صرف نوازشریف کانام ہے اوران کے بیٹوں کانام ہے جبکہ شہبازشریف اورعباس شریف کانام نہیں ہے حالانکہ وراثت کے قانون کے مطابق جائیداد پہلے بیٹوں کے نام آتی ہے اورپھرپوتوں اورپوتیوں کے نام ہوتی ہے ۔