جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حج کے دوسرا بڑ ا اجتماع ۔۔۔ آج شام رائیونڈ میں کتنے لاکھ لوگ جمع ہونگے ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی اجتماع کا دوسرامرحلہ شروع ہو گیا ،3اسپیشل ٹرینیں کراچی سے ہزاروں افرادکو لیکر رائے ونڈ پہنچ گئیں ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد جمیل اور امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں ہے یہ انبیاء اکرام کا کام ہے اللہ نے اس عظیم کا م کیلئے اپنے پیارے اور آخری محبوب نبی کی امت کو چنا ہے نبوت کا دروازہ مقفل ہونے کے بعد اس کام کی انجام دہی کیلئے امت محمدی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔کلمہ کی دعوت کو عام کرنا ہر امتی تک کلمہ کی دعوت کو پہچانا اسی عظیم امت کے ذمہ ہے اس کام کو کرتے کرتے مرنا ہے مرتے مرتے کرنا ہے۔ سرکاری تعلیمی ادارے آج ( جمعہ ) کھلے رہیں گے ۔جمعہ کے بعد مولانا طارق جمیل کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اجتماع کے شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ریلوئے اسٹیشن کے استقبالہ کیمپ میں 200سے زائد کارکنان خدمت پر مامور ہیں جو مشکوک افراد سمیت جیب کتروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ریلوئے پولیس سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں کو مفت کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ادھر لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج محمد اسلم مہر 225اہلکاروں کیساتھ پنڈال کی صفائی پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔لیسکو حکام نے بجلی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 20افراد پر مشتمل 2شفٹیں سردار محسن ڈوگر کی قیادت میں کام کررہی ہیں جبکہ محکمہ صحت کی 3شفٹیں کام کررہی ہیں آج جمعہ کے روز شرکاء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر جائیگی مولانا طارق جمیل کے بیان کو سننے کیلئے آج کثیر تعداد میں لوگ پنڈال پہنچیں گے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…