کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی وزارت خارجہ کی ایک اور غفلت سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عقابوں کے شکار کے شوقین دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ بھارتی باشندوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دے دی وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کی قبل آمد کلیرنس کرنا بھی ضروری خیال نہیں کیا ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ایک اور غفلت سامنے آگئی اورپاکستانی عقابوں کے شکارکے شوقین دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ بھارتی باشندوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔
وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کی قبل آمد کلیرنس کرنا بھی ضروری خیال نہیں کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل 92کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے شاہ ولی اللہ کی رپورٹ پاکستانی وزارت خارجہ کی ایک اور غفلت عقاب کے ذریعے شکار کے شوقین دبئی کے شاہی خاندان کے ساتھ ساتھ بھارتی باشندوں کو بھی پاکستان آنے کی اجازت دے دی ۔شاہی خاندان کے ہمراہ چھ بھارتی شہری ان کے ذاتی اسٹاف کی حیثیت سے پاکستان آگئے وزارت خارجہ نے بھارتی شہریوں کی آمد سے قبل انکی کلیرنس کروانا بھی ضروری خیال نہ کیا ۔شاہی خاندان پاکستان آمد کے بعد سب سے پہلے بدین کے تلہار ائربیس پر اترا اور ضلع ٹھٹھہ میں جنگ شاہی پر اپنا شکاری کیمپ قائم کیا بھارتی شہریوں میں مجیب منہا خاندان، مندوکورا محمد اقبال، سائیں اون ہین ملی یپپل، پریل علی کٹی، چترم پلی محمد شفیع اور کذہاکے پرم بل شامل ہیں ۔ سکیورٹی اداروں نے سرحدی علاقے میں بھارتی شہریوں کی موجودگی تشویش اوراظہارناپسندیدگی کااظہارکیاہے ۔