منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شاعر مشرق ڈاکٹرر علامہ محمد اقبال ؒ کے یوم پیدائش کے حوالے ایک خوبصورت تحریر

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفکر پاکستان، حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، کا 139 واں یوم ولادت آ ج بدھ کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل، ضلعی، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، پاکستان مسلم لیگ، علامہ اقبال لورزفیڈریشن اور مختلف تنظیموں کے زیراہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکرے، مباحثے، تقریری مقابلے، بیت بازی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں فلسفی وشاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یوم اقبال کی مرکزی تقریب مزاراقبال پر منعقد ہو گی جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہوگی۔ ملک بھرکی مساجد میں قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔ الیکٹرونک میڈیاخصوصی پروگرام نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص ایڈیشن شائع کیے جائیں گے۔علامہ اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہرمیں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس وتدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔ علامہ اقبال 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھرمعروف تعلیمی ادارے لنکنزان میں وکالت کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی بعدازاں بعدوہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اورسیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔ 1934 میں مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے9 برس قبل 21 اپریل 1938 کولاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…