جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ پر حملہ اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا،پوری پاکستانی قوم اُٹھ کھڑی ہوگی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین کانفرنس زیر صدارت خطیب امام باد شاہی مسجد لاہورو چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد منعقد ہوئی جبکہ مہمان خصوصی میں سعودی عرب مکہ مکرمہ سے عالم اسلام کے عظیم راہنما ڈاکٹر سعید عنایت اللہ تھے، دیگر مہمانان گرامی میں مولانا مفتی مبشر احمد ،صاحبزادہ پیر سید عثمان نوری،مولانا شکیل الرحمن ناصر ،مفتی سیف اللہ خالد ،عبد الستار نیازی ، سید عبد البصیر آزاد،خواجہ جاوید اسلم صحاف ، سید عبد القدیرآزاد،تاجر راہنمابلال احمد میر ،سید عبد الکبیر آزاد ودیگر تھے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ پورے عالم اسلام کا فریضہ اور ذمہ داری ہے،مکہ مکرمہ پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے گا ،ہم حرمین کے سپاہی ہیں،ہم اپنے مقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ہم اس سے غافل نہیں ہیں،

سعودی عرب کی حفاظت اورا س کی سا لمیت اور استحکام کیلئے انشاء اللہ یہ غیور اور بہادر پاکستانی قوم کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،اور سعودی عرب انشاء اللہ قیامت کی صبح تک اللہ کے فضل وکرم سے قائم و دائم رہے گا،۔ سعودی عرب سے آئے ہوئے مہمان ڈاکٹر سعید عنایت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض مقدس حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منور ہ کے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کا ہر فر د دفاع کر ے گا ،بیت اللہ اور مدینہ منورہ کے دفاع کیلئے ہم سب ایک ہیں، یمن کے حوثی باغیوں نے مکہ مکرمہ پر ناکام میزائل حملہ کر کے اسلام دشمنی کا کھلم کھلا ثبوت دیا ہے ، اور دنیا پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ،

ترجمان مجلس علماء پاکستان نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،آج اگر سعودی عرب پر کوئی مشکل وقت آیا تو پوری پاکستانی قوم اٹھ کھڑی ہوگی ،حرمین کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سلسلہ میں انشاء اللہ تعالیٰ مجلس علماء پاکستان ملک بھر میں نہ صرف احتجاجی مظاہرے کرے گی اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں تحفظ حرمین کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا آخر میں مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے دعا کرتے ہوئے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس جنگ میں سعودی عرب کو سرخرو فرمائے ،انہیں کامیابی سے ہمکنار فرمائے آمین،یقیناًدین اسلام کے دشمن ناکام و نامراد ہوں گے اور ذلیل و رسوا ہوں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں استقامت عطا فرمائے اورارضِ پاک کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین وثم آمین۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…