اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگ گئے۔ وزیراعظم کے کہوٹہ میں خطاب کے دوران کچھ لوگوں کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے گئے جس کے بعد ایک لمحے کے لئے وزیراعظم نے اپنی تقریر روک دی مگر پھر تقریر دوبارہ شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شدیف نے کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے علاقے کے لئےکئی ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھ نام لئے بغیر عمران خان اور تحریک انصاف پر شدید تنقید بھی کی۔ایک موقع پر تقریر کے دوران کچھ لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دئیے جس پر وزیراعظم نے ایک لمحہ تقریر روک کر دوبارہ شروع کر دی جس کے بعدنواز شریف نے کہا کہ یہ جو خوبصورت لوگ میرے سامنے ہیں یہ سب مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں بھی ان سے پیار کرتاہوں ، مخالفین نہیں جانتے ہیں کہ عوام مجھ سے پیار کرتی ہے اور میں اپنے لوگوں سے پیار کر تا ہوں ۔
اس بات کے کچھ ہی دیر بعد جلسہ گاہ میں دوبارہ گو نواز گو کے نعرے لگے تو ساتھ ہی گو عمران گو کے نعرے بھی لگ گئے جس پر وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے تقریر کو روک کر کہا کہ وہ تو چلا ہی گیا ہے اور پھر تقریر شروع کر دی۔
واضح رہے کہ اس موقع پر نواز شریف نے علاقے کے لئے ہسپتال، اسلام آباد سے کہوٹہ ٹنل اور دو رویہ ہائی وے کے اعلان کے ساتھ دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز کو بجلی فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کا جلسہ خطاب کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگ گئے نواز شریف نے کیا جواب دیا؟ جانئے
4
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں