منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا دھرنا کس نے اور کیوں ختم کروایا چین کا کیا کردار تھا ؟اصل کہانی تو اب سامنے آئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اچانک دھرنا ختم کئے جانے کے اعلان کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ ایک موقر ترین قومی جریدنے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے یکم نومبر کو دھرنا موخر کیے جانے کے اعلان کے پیچھے کی اصل کہانی بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ تحریک انصاف کو عسکری قیادت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کے تحت آنے والے پہلے تجارتی قافلے کو بحفاظت گزارنے کے لئے فوری طور پر دھرنا موخرکرنے کا کہا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد لاک ڈاؤن کو موخر کرنے کے حق میں بالکل نہیں تھے مگر عسکری قیادت کی جانب سے ضمانت دی گئی تھی کہ آپ احتجاج موخر کردیں سپریم کورٹ میں اس معاملے کو احسن طریقے سے نمٹا دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کو یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان کے احتجاج والے روز ہی اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سو چینی کنٹینرز کے قافلے نے انہی راستوں سے گزر کر گوادر تک جانا تھا جہاں اس دن سیکیورٹی فورسز اور تحریک انصاف کے کارکنان کے مابین شدید جھڑپیں ہو رہیں تھیں اور تمام موٹرویز کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد عمران خان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنے کارکنان کو موٹروے سےہٹا لیں جس کے نتیجے میں عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنے قافلے سمیت واپس چلے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔ جب کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے اہم اور مثبت پیش رفت اور اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے دی جانے والی ضمانت کے نتیجے میں عمران خان نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے یوم احتجاج کو یوم تشکر میں تبدیل کر کے دھرنا موخر کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…