اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایک دن میں 610حادثات ،تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر میں 610 ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 757 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 231 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات کے دوران 20 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں 286 ڈرائیور، 16کم عمر ڈرائیور، 371 مسافر اور 100 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 113 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 103 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 59 حادثات میں 64 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 33 حادثات میں 32 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کے کل 757 متاثرین میں 637 مرد اور 120 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 86 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 478 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 193 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔بیشتر واقعات میں 463 موٹر سائیکلز، 97 آٹو رکشے، 67 موٹر کاریں، 35 مسافر بسیں، 29 ٹرک اور 93 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…