جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور کی لڑائی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کےمابین سپریم کورٹ کے احاطے میں شدید ترین تلخ کلامی ہوئی ہے۔ جس کےبعد خرم نواز گنڈاپور نے عدالت کے احاطے سے باہر نکل کر اپنی الگ پریس کانفرنس کر ڈالی جبکہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا باپ بھی غلطی کرے گا تو میں اس کو اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک وہ معافی نہیں مانگے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کےمتعلق ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تمام فریقین پریس کانفرنس اورمیڈیا ٹاک کے لئے اکٹھے ہوئے تو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق شیخ رشید او ردیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے کے لئے کھڑے تھے ، جب خرم نواز نے پریس کانفرنس اور میڈیا ٹاک کی کوشش کی تو اس موقع پردونوں رہنماؤں میں شدید تلخ کلامی ہو گئی۔ جس کے بعد موقع پر موجود شیخ رشید احمد اور دیگر رہنماؤں نے صلح صفائی کروا کر معاملہ رفع دفع کر وادیا۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے سپریم کورٹ کے احاطے کے باہر میڈیا ٹاک کر ڈالی اور ایک نجی ٹی وی چینل کو لائیو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، شیخ رشید اور دیگر رہنماؤں کو جب تک احساس نہیں ہو گا معاملہ ختم نہیں ہو گا ۔ ٹی وی اینکر نے ان سے سوال کیا کہ پہلے ہی تحریک انصاف اور عوامی تحریک  کےمابین کئی معاملات پر اختلافات جنم لے رہے ہیں تو کیا اس واقعہ کے بعد حالات زیادہ کشیدہ نہیں ہو جائیں گے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر پٹھان کی ایک غیرت ہو تی ہے اور میری غیرت کو ہٹ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک نعیم الحق مجھ سے معافی نہیں مانگیں گےمعاملہ رفع دفع نہیں ہو گا میں نواز شریف کو خاطر میں نہیں لاتا تو عمران خان اور  ان کی پارٹی کی کیا حیثیت ہے۔ انہوں نے مزید تلخ لہجے میں کہا کہ اگر میرا باپ بھی میرے ساتھ زیادتی کرے گا تو میں اسے اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک وہ مجھ سے معافی نہیں مانگیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…