بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنیوالوں کا عبرتناک انجام،معروف عالم دین نے انتباہ کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہاہے مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کرنے والے ابرہہ جیسے انجام سے دوچار ہوں گے،مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش سے عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہیں،حوثیوں اوران کے سرپرستوں کی بے جا وکالت کرنے والے اپنے موقف پر نظر ثانی کریں،امت مسلمہ حرمین شریفین کے دشمنوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑی ہو، میزائل حملہ ناکام بنانے پر عرب اتحاد بالخصوص سعودی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پر میزائل داغنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ابرہہ کے ہاتھیوں والے لشکر کا طرز عمل قرار دیا۔مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ بیت اللہ شریف پر میزائل حملہ کرنے والوں کا انجام ابرہہ اور اس کے لشکر والا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس حملے سے عالم اسلام کی آنکھیں کھل جانی چاہیں اور حوثی باغیوں اور ان کے سرپرستوں کی بے جا وکالت کرنے والوں کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔مولانا جالندھری نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ بیت اللہ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑی ہو اور خادم حرمین شریفین کی مکمل حمایت کا اعلان کرے۔مولاناجالندھری نے اس حملے کو ناکام بنانے کے حوالے سے عالم اسلام کے اتحاد اور سعودی حکومت کے کردار کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…