پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امین اللہ گنڈہ پور بُری طرح پھنس گئے،بڑا حکم جاری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں خیبرپختونخوا کے وزیرمال علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرمیاخیل پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت عالیہ نے علی امین گنڈا پور اور انکے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیرمال علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت ورارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ علی امین گنڈا پورنے ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پرالزامات لگائے تھے جس پر جسٹس پشاور چیف جسٹس نے سوموٹوایکشن لیا تھا،سماعت کے دوران آمین اللہ گنڈہ پورعدالت میں موجود نہیں تھے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی طور پر اسلحہ

اور شراب رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخواہ کے وزیر روینیو علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی بوتل برآمد ہونے پر تھانہ بار کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ٗ علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمے میں ناجائز اسلحہ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت شراب کی بوتل برآمد ہونے پر 3/4 حد کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا حکومت کے وزیرریونیو علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی تھیں ٗ

علی امین گنڈا پورموقع سے فرار ہوگئے تھے۔اسلا آباد ہائی کورٹ میں شہر بند کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتا یا کہ تحریک انصاف کے رہنما پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور پی ٹی آئی کارکن پولیس پر پتھراؤ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے ساڑھے چار سو کارکن علی امین گنڈا پور کی رہنمائی میں اسلام آباد داخل ہوئے ۔اس موقع پر پولیس نے جب علی امین گنڈا پور کی گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے شراب کی بوتل اور اسلحہ برآمد ہواجس پر علی امین گنڈا پور موقع سے فرار ہو گئے اور بعد میں انہوں نے شراب کی بوتل کو شہد قرار دیدیا ۔اس پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ آپ بوتل کی بات نہ کریں ،سرکاری گاڑیوں میں بھی شراب کی بہت بوتلیں جاتی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سردیاں آرہی ہیں ٗ مہر بانی کریں ایک بلیک لیبل شہد کی بوتل کا بندو بست کریں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…