اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

عمران خان کا دھرنا،فوج کا ٹیک اوور،پرویزمشرف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کارکردگی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ٗ ملک میں اب فوج نہیں آئے گی ٗجو بھی تبدیلی آئے گی عدالت کے ذریعے ہی آئے گی۔ ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ جب سول حکومتیں ناکام ہوتی ہیں تو عوام فوج کی طرف دیکھتی ہے تاہم اب فوج حکومت میں نہیں آئے گی،اگر فوج آتی بھی ہے تو پھر تین ماہ کیلئے نہیں آنا چاہیے،پاکستان میں سی پیک کو اگر فوج لے کر بڑھ رہی ہے تو یہ کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جو بھی تبدیلی آئے گی عدالت کے ذریعے ہی آئے گی جب میں اقتدار میں آیا تھا تو موجودہ صورت حال سے بہت مختلف تھی ٗحالات بہت خراب تھے ٗملک کو چلانے کیلئے قرضے لینے پڑے،ہم نے آکر ملک کو سنبھالا آہستہ آہستہ حالات ٹھیک ہوگئے،عمران خان کے پاس شخصیت ہے کے پی کے میں حکومت ہے لیکن وہ اپنی کارکردگی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،عمران خان کو چاہیے تھا کہ کچھ اچھا ڈیلیور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں ایک حقیقت ہے لیکن باہر نکلیں تو کچھ بھی نہیں بلکہ ایک گالی ہے۔نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 2007ء میں پاکستان آنا تھا کشمیر،سرکریک اور سیاچن میں سے کسی ایک معاہدے پر دستخط کرنے تھے لیکن وہ نہ آئے اور بعد میں وہ وزیر اعظم بھی نہ رہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…