اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا،عوام کس کے ساتھ ہیں؟سروے کے حیرت انگیز نتائج سامنے آگئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عوامی سروے میں 62فیصد شہریوں نے اسلام آبادبند کرنے کی مخالفت کردی ٗ 84فیصد نے جمہوریت کے حق میں رائے دیدی ۔گیلپ سروے آف پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں سے متعلق کرائے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی ٗسروے میں 16اکتوبرسے22 اکتوبر تک 1568 افراد سے رائے لی گئی۔سروے میں 37 فیصد لوگوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کے فیصلے کی حمایت ٗ 62 فیصد نے اسلام آباد بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی، ایک فیصد افراد نے رائے دینے انکار کیا۔مارشل لاء سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 63 فیصد افراد نے مارشل لاء کی مخالفت ٗ 28 فیصد افراد نے مارشل لاء کی حمایت کی۔9 فیصد افراد نے مارشل لاء کے متعلق رائے دینے سے گریز کیا ۔جمہوریت سے متعلق سوال پر 84 فیصد افراد نے جمہوریت کے حق میں ٗ 16 فیصد نے آمریت کے حق میں رائے دی ٗ2013 کے مقابلے میں مختلف اداروں کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر 42فیصدشہریوں نے قومی اسمبلی کی کارکردگی میں بہتری کی بات کی ٗ 31 فیصد کے خیال میں سیاسی قیادت کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔رپورٹ کے مطابق فوج کی کارکردگی میں 66فیصد تک بہتری آئی،سپریم کورٹ کی کارکردگی میں 2 فیصد کمی آئی، مذہبی قیادت پر لوگوں کا اعتبار 57 فیصد تک بڑھا ہے،تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں 50 فیصد تک بہتری آئی ۔65 فیصد افراد کی رائے میں پاناما لیکس کی وجہ نوازشریف مشکل صورتحال سے دو چار ہیں ٗ71 فیصد کی رائے میں شریف فیملی پاناما لیکس کی وجہ سے کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے۔78 فیصد کی رائے میں تحریک انصاف کی قیادت بدعنوان ہے ٗ 62 فیصد کی رائے میں عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی چھپا کر جرم کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…