سکھر(این این آئی) سکھر سے ہندو برادری کے نوجوان دیوالی کی تقریبات چھوڑ کر تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل ہونے کے لیے اسلام آبا روانہ ، روانگی سے قبل پوجا پاٹ کی اور بزرگوں سے آشیر باد حاصل کیا ، ملک کے لیے دیوالی کی خوشیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں دونومبر کے دھرنے میں شر کت کریں گے ، روانگی سے قبل کارکنان کی بات چیت تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف منا رٹی ونگ سے تعلق رکھنے والے کارکنان رہنما ایڈوکیٹ جے نند کمار کی قیا دت میں اپنی دیوالی کی خوشیاں ادھوری چھوڑ کر تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے میں شر کت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں
روانگی سے قبل انہوں نے دیوالی کے حوالے سے پوجا پاٹ کیا اور اپنے بڑوں سے آشیر باد حاصل کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دو نومبر کا دھرنا کرپڑ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک و قوم کے لیے اپنی دیوالی کی خوشیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں اور عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور وزیر اعظم سے استعیفے لے کر واپس آنے کے بعد دوبارہ دیوالی کی خوشیاں منائیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عار ف علوی نے ہندوبرادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو برادری کا اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بہت اہم کردار ہے ۔دیوالی ایک بھرپور خوشی منانے کا تہوار ہے ۔پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ہر غم و خوشی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس نرسری میں ہندو اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ اقلیتی رہنما و پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دیوان سچل، ڈاکٹر سنجے ، ڈاکٹر جے پال اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو برادری پاکستان کی محب وطن شہری ہیں جنہوں نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ حکومت ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ دریں اثناء اقلیتی برادری کامذہبی تہوار دیوالی ، سکھرمیں جوش و خروش سے منایا گیا۔، یہ تہوار رام چندر کے 14سال بنواس کاٹنے کی خوشی میں منایا جاتا ہے ، اقلیتی برادری ، تہوار میں مندروں اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح سکھر کی ہندو برادری میں بھی اپنے مذہبی تہوارکے حوا لے سے جو ش خروش پایاجا تا ہے اقلیتی برادری یہ تہوار رام چندر کے چودہ سال بنواس کاٹنے کی خوشی میں منا تے ہیں یہ تہوارتین دن تک جا ری رہتا ہے جسمیں مختلف مندروں میں خصوصی عبا دت کا اہتمام بھی ہو تا ہے تہوار کے حوالے سے اقلیتی رہنماؤں و افراد کا کہنا تھا کہ دیوالی کے دن بہت جوش و خروش ہے بچے بڑے بو ڑھے سب خوشیوں میں ایک دوسرے کومٹھا ئیاں دیتے ہیں پٹا خے چلاتے ہیں ہاتھ با ندھ کر پراتھنا کرتے ہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلیئے بھی جھولی پھیلانے میں دیر نہیں کرتے آج کا دن ہمارا پوجا اور عید کا دن ہے ۔
عمران خان کی کال پر ہندو برادری کا حیرت انگیز ردعمل
30
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں