اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے لاہور میں طالبات کی وین کو پکڑ کر تھانے بند کر دیا،منتیں سماجتیں کرتی رہیں مگر شیر جوانوں نے کسی کی ایک نہ سنی ۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے طالبات کی وین کو ناکے پر روکا اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے بند کرا دیا ، وین میں 10سے زائد طالبات موجود ہیں جو کالج سے واپس گھر جا رہی تھیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گارڈن تان کے قریب وین کو روکا اور دھرنے میں شرکت کے شبے میں گارڈن ٹان تھانے بند کرا دیا ۔ دوسری جانب پولیس کی لاہور کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی اور گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبات نے کالج یونیفارم نہیں پہن رکھا تھا اور سادہ کپڑوں میں تھیں جس پر پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور دھرنے میں شرکت کے شبے میں تھانے لے گئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ طالبات کس کالج میں زیر تعلیم ہیں ۔