راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے عوامی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ فیصل کو گرفتار کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کاسلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا اور پورلیس نے شیخ رشید کی جماعت عوامی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر شیخ فیصل کو حراست میں لے لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ فیصل کو پیر ودھائی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور تھانے منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے گزشتہ روز کمیٹی چوک میں شیخ رشید کے خطاب کے دوران بھی پولیس نے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا تھا ۔
جبکہ دوسری طرف شیخ رشید سر پر سلمانی ٹوپی پہنے راولپنڈی کی سڑکوں پر گھومتے رہے ، جیسےہی شیخ رشید نے پنڈی میں اپنا پیدل مارچ شروع کیا ویسے ہی کیا خاص اور کیا عام ۔، ہر کسی کی زبان سے یہی نکلا کہ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا گزشتہ روز حلیہ کچھ یوں تھا کہ انہوں نے شلوار سوٹ کےاوپر واسکٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ سر پر پہلی بار عوام کو ٹوپی بھی نظر آئی ۔ معمول سے ہٹ کر ان کی یہ ڈریسنگ کل اور آج زبان زد عام رہی ۔سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی اٹھا کہ شیخ رشید نے ٹوپی کیوں پہن رکھی تھی ؟ حالانکہ وہ ہمیشہ تمام تقاریب اور جلسے جلوسوں میں ننگے سر شرکت کرتے ہیں ۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ کیونکہ شیخ رشید کو موٹر سائیکل پر سفر کرنا اور پیدل چلنا یا بھاگنا بھی تھا اسی لئے مبینہ طور پر اپنی وگ کو گرنے سے بچانے کیلئے انہوں نے سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ تاہم ابھی تک یہ ایک قیاس ہی ہے
عوامی مسلم لیگ کا ایسا رہنما گرفتار کہ شیخ رشید بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































