بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جہاں کوئٹہ سانحے پر پورا ملک سوگواروہیں سندھ پولیس امریکی قونصل خانے میں رات بھر کیا کرتی رہی ؟ شرمناک انکشاف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی افسوسناک خبر ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے بعد پورا ملک اس وقت حالت سوگ میں ہے جبکہ سندھ پولیس کے افسران امریکی قونصل خانے میں رقص و سرود کی محفل کے مزے لوٹتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے افسران کراچی میں امریکی قونصل خانے میں سجی محفل رقص میں لطف اندوز ہوتے رہے۔کراچی میں امریکی قونصل خانے میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کے علاوہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بھی شرکت کی۔ سندھ پولیس کے کئی افسران بھی رقص وسرور کی محفل میں موجود تھے۔محفل رقص میں ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک، ڈی آئی جی ساوتھ آزاد خان ، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل، ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے علاوہ ایس پی رینک کے افسران بھی شریک تھے۔یاد رہے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آئی جی سندھ نے کراچی میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی ہے تاہم پولیس افسران کی اس موقع پر میوزیکل نائٹ میں شرکت پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…