کوئٹہ(این این ائی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے پی ٹی آئی سنجاوی زیارت کے رہنما نواب خان دمڑ نے ملاقات کی اور پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے 2نومبر کو اسلام آبا د لاک ڈاؤن میں سنجاوی ،زیارت ،لورالائی و ژوب سے سیکڑوں افراد کی بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر نواب خان دمڑ نے پارٹی فنڈ کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان کیا دریں اثناء ضلع چیئرمین کچھی میر سردارخان رند نے اپنے ذاتی اخراجات سے پی ٹی آئی فنڈز کیلئے 15لاکھ روپے کا اعلان کیا سردار یارمحمد رند نے پی ٹی آئی کیلئے فنڈ کی فراہمی پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق تبدیلی کے اس
سفر میں اپنا مالی ،سیاسی ،اخلاقی و معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ بہتر مستقبل کیلئے ہر فرد کا چھوٹے سے چھوٹا تعاون بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نور الدین کاکڑ کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں پارلیمانی لیڈر جبکہ ڈسٹرکٹ خضدار کیلئے رئیس عبدالرحمن کرد کو ضلعی صدر نامزد کردیا۔ صوبائی صدر نے صوبائی فنانس کمیٹی کیلئے بابر یوسفزئی ،شایان منظور اور چوہدری شبیراحمد پر مشتمل فنانس کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔