ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت آج (منگل )کو عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کرے گی، ویزوں کی فراہمی کا عمل 15 ذیقعد تک جاری رہے گا۔ایسوسی ایشن آف ایشیئن حجاج کے کنوینر حافظ محمد شفیق کاشف نےصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سعودی حکومت 16 محرم بروز منگل سے عمرہ ویزوں کا اجراء شروع کرے گی جبکہ ویزوں کی فراہمی کا عمل 15 ذیقعد تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کے وزیر حج صالح بن طاہر نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی حکومت پاکستانی عمرہ زائرین کو بہترین معیار کی تمام ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔حافظ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ سال حج 2017ء سے قبل حرم شریف کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر گزشتہ مکمل کوٹہ بحال کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ رواں سال پاکستانی عازمین حج کی جانب سے سعودی مرکز شکایات کو انتظامات کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جس کیلئے سعودی حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے۔ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوینر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی عمرہ کمپنیاں ویزوں کے حصول کے بعد زائرین سے کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد اور ویزہ مدت کے اندر زائرین کی حجاز مقدس سے وطن واپسی کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں تاکہ بعد میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…