بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا، ایک ہزار سے کم کارکنان لانے والے ضلعی صدر کے ساتھ کیا ہوگا؟’’کپتان‘‘ نے انتباہ کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد کے احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب کے ضلعی صدور کوٹاسک سونپ دیا ، ایک ہزار سے کم کارکنان لانے والے ضلعی صدر کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیدیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے اجلاس میں رائے ونڈ جلسہ بھی زیر بحث آیا جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی غلط حکمت عملی پر ان کی سرزنش کی گئی جبکہ شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ کے کارکنان کوتیس ستمبر کا جلسہ کامیاب بنانے پرمبارکباد دی گئی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران عہدیداروں کو کہا کہ کشتیاں جلا کر اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا ۔ اسلام آباد کے احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنوں سے روزانہ کی بجائے ہر لمحے رابطے رکھے جائیں اور انہیں ملک کے مستقبل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کیلئے قائل کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے پنجاب کے ہر ضلعی صدر کو تاکید کی ہے کہ ہر ضلعی صدر ایک ہزار کارکنوں کو اسلام آباد دھرنے میں لانے کا پابند ہوگاجوضلعی صدر مطلوبہ کارکن لانے میں ناکام رہا جبکہ ناکامی کی صورت میں عہدیدار کے خلاف ایکشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…