پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مستقبل میں دبئی کے حالات خراب اور کراچی کے بہتر ہو جائینگے ،حیرت انگیز پیش گوئی کردی گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظورحسین وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں دبئی کے حالات خراب اور کراچی کے بہتر ہو جائیں گے ، صنعتکار اپنا سرمایہ واپس کراچی منتقل کریں،2018میں ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن)میں مقابلہ ہوگا،بلاول بھٹو زرداری بازی لے جائیں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کی پیشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ منگل کوسائٹ زون میں صنعتکاروں اورمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے منظوروسان نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں کراچی کے حالات بہتر جبکہ دبئی کے خراب ہو جائیں گے اس لئے صنعتکار اپنا سرمایہ کراچی واپس منتقل کریں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں پرحالات کشیدہ ہیں، پورا پاکستان امن کا خواہاں ہے، گزشتہ روزاجلاس میں عمران خان کی عدم شرکت درست عمل نہیں، احتساب سب کا ہوگا کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، سمجھ نہیں آتا کہ وزیراعظم پانامالیکس کے معاملے پر بات کرنا کیوں نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے صنعتکاروں کے مسائل فوری حل ہوں، تاجروں کی تجاویزپر2017 میں صنعتی زون میں تبدیلی آئے گی، سرمایہ کاری بڑھے گی، کوئی کراچی چھوڑکرباہرنہیں جائیگا۔منظور وسان نے انفراسٹرکچر سے متعلق صنعتکاروں کی شکایات سنی اور یہ خوشخبری سنائی کہ سائٹ زون میں تعمیراتی کام جون تک میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ حکومت کے ساتھ ساتھ صنعتکار بھی انڈسٹریل ایریا میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…