جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیامیں سب سے زیادہ مہاجرین کس ملک میں مقیم ہیں؟پاکستان کی پوزیشن کیا ہے؟عالمی ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان 16 لاکھ پناہ گزین کی میزبانی کے ساتھ غیر ملکی مہاجرین کو پناہ دینے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اردن میں 27 اور ترکی میں 25 لاکھ پناہ گزین مقیم ہیں جبکہ پاکستان کی میزبانی میں16 لاکھ پناہ گزین رہ رہے ہیں۔بی بی سی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ امیر ممالک اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ادارے کے سیکرٹری جنرل سلیل شیٹھی نے امیر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں پناہ گزینوں کو پناہ دیں۔سلیل شیٹھی نے کہا ہے کہ برطانیہ اس ناکامی کی ایک مثال ہے۔برطانیہ نے 2011 سے صرف 8ہزار شامی پناہ گزینوں کو پناہ دی ہے جبکہ اس کے برعکس اردن میں اس وقت تک 6 لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں۔ایمنسٹی نے امیر عرب ریاستوں پر بھی پناہ گزینوں کو پناہ نہ دینے پر تنقید کی ہے۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق 56 فیصد پناہ گزین اس وقت دس ممالک میں رہ رہے ہیں۔سلیل شیٹھی کے بقول چند ممالک پر زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے اور امیر ممالک صرف امداد بھیج کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی رہنما اس سلسلے میں سنجیدہ اور تعمیری بحث کریں کہ ہمارے معاشرے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والوں کی کیسے مدد کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے افغان مہاجرین آباد ہیں اور جن کی تعداد چند سال قبل تک 30 لاکھ کے قریب تھی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…