ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

گرج چمک بارشیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو زبردست خوشخبری سنادی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، میرپور خاص ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، میرپورخاص،ٹھٹہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ اور میرپورخاص ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں
’’پاک بھارت کشدگی ‘‘ پاکستانی قوم میں کیا بڑی تبدیلی آئی ؟زبردست خبر آگئی
پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن (پیسا)نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دو پاکستانی چوکیوں پر حملہ اور اسے سرجیکل سٹرائیک قرار دینے کی بھرپور مزمت کی ہے۔ بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کے بعد مار بھگانے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہوں کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہونے کو بھی سراہا گیا۔ بھارت کسی طاقت کی مرضی کے بغیر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کبھی نہ کرتا اور فوجی حملہ کے بعد پاکستان پربڑا اقتصادی حملہ ممکن ہے جسکے لئے فوری تیاری کی جائے۔
یہ بات پیسا کے اول نائب صدر ایڈمرل تسنیم کی قیادت میں ہونے والے ایک اجلاس میں کی گئی۔ جنرل نعیم اکبر، ائیر مارشل مسعود اختر، جسٹس جاوید نواز گنداپور، سلیم نواز گنڈاپور، برگیڈئیر میاں محمود، برگیڈئیر عربی خان، نواز علی، میجر فاروق حامد خان، میجر اکرام، ڈاکٹر بابر ظہیرالدین، برگیڈئیر مسعود الحسن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سابق عسکری ماہرین نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے سیاستدانوں اور ساری قوم کو متحد کر دیا ہے اور عوام میں 1965 کا جزبہ جاگ اٹھا ہے جو بہت حوصلہ افزاء ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر یا دیگر علاقوں میں مزید حملے کروا سکتا ہے تاکہ پاکستان پر الزام لگایا جا سکے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جرائم سے دوسری طرف مبذول کروائی جا سکے۔ بھارت کو بعض دیگر طاقتوں کی حمایت حاصل ہے جسکا ثبوت اس معاملہ میں مغربی میڈیا کا کردار اور پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی پرزوں کے حصول میں حائل مشکلات ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی گرفتاری اور اقبال جرم سے فائدہ نہیں اٹھایا جس سے بھارت کا حقیقی چہرہ سامنے آ جاتا تو پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا سنگین الزام لگاتا رہتا ہے۔ ہم اپنے وسائل کے اندر رہنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور غیر ضروری منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کر رہے ہیں۔ کرپشن نے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے، حکمران اپنے خلاف الزامات کلئیر کریں اور کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ معیشت کے مستحکم ہونے کا دعویٰ کرنے والے زرمبادلہ کے زخائر کے استحکام کا زکر تو کرتے ہیں مگر اسکی وجہ نہیں بتاتے جو کہ قرضے ہیں جن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔برامدات مسلسل گر رہی ہیں تو معیشت کیونکرمستحکم ہو گی اور اقتصادی حملے کا مقابلہ کیونکر ممکن ہو گا ۔ میٹنگ میں ایکس سروس مین کے نام کو ویٹرنز سے بدلنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…