جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مارچ سے قبل اچانک یہ کیا خبر آگئی ۔۔۔ رائیونڈ میں بغاوت ۔۔ مگرجو آپ سمجھ رہے ہیں ، بات وہ ہرگز نہیں

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)مرکزی انجمن تاجران مین بازار میں بغاوت نے جنم لے لیا ،کئی ماہ سے جاری جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل کا تسلسل ٹوٹ گیا ، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران شیخ فیاض احمد بجاج سمیت کئی تاجروں نے مین بازار میں دوکانیں کھول لیں ۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل مین بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں ذیلی تنظیموں کی مشاورت سے مرکزی انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے جمعۃ المبارک کے روز ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جس پر کئی ماہ سے عمل بھی جاری تھا مگر مین بازار میں شوز مرچنٹ سے وابستہ کئی دوکانداروں نے اپنی دوکانیں کھول کر مرکزی انجمن تاجران کے فیصلے سے بغاوت کردی ۔مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین شیخ فیاض احمد بجاج جو کہ شوز مرچنٹ کے صدر بھی ہیں ان کی بھی دوکان کھلی ہوئی تھی ۔ذرائع کے مطابق مین بازار میں اکثر تاجروں نے دوکانیں کرایہ پر لے رکھی ہیں جن کا موقف ہے کہ جمعہ کی چھٹی کرنے سے ماہانہ چار دن کا کرایہ ، ملازمین کی تنخواہیں اور کمیٹی کے پیسے اپنی گرہ سے ادا کررہے ہیں جس کے بارے مرکزی قیادت کو بار بار آگاہ کیا گیا کہ جمعہ کی چھٹی ختم کرکے نقصان سے بچایا جائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی بناء پر جمعہ کے روز دوکانیں کھولنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔شوز مرچنٹ کے صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین شیخ فیاض احمد بجاج نے کہا کہ شوز مرچنٹ سے وابستہ دوکاندار جمعہ کے روز چھٹی ختم کرکے دوکانیں کھولنے کے حق میں ہیں اس لئے انہیں زبردستی دوکانیں بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مین بازار میں کئی سالوں سے الیکشن نہیں ہورہے اورتاجر برادری اس عمل سے بھی نالاں ہے اس لئے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ہر دوسال بعد الیکشن کا نہ ہونا بھی تاجروں کی تقسیم کا سبب بن رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…