جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اجلاس کی اندرونی کہانی،’’کپتان‘‘ پر ہی بڑے سوال اُٹھ گئے،لاکھوں کے حکم جاری

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف لاہور کی ایڈوائزری کمیٹی اورایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں رائیونڈ جلسے کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہشمندوں کوبالترتیب دو اور ایک لاکھ روپے جمع کرانے ،قومی اسمبلی سے 40جبکہ صوبائی حلقہ سے 20گاڑیاں بھر کر لانے کا ٹارگٹ دیدیا گیا، اجلاس کے دوران کارکنوں نے شکایتوں کے انبار لگاتے ہوئے موقف اپنایا کہ عمران خان کی تقریریکسانیت کا شکار ہوگئی ہیں،انہیں اپنی تقریر تبدیل کرنی چاہیے ،خان صاحب عام عوام کی دسترس میں ہی نہیں ، ان کو چاہیے کہ مختلف حلقوں میں جا کر لو گوں سے ملیں ،خان صاحب کو چاہیے کہ عوامی لیڈربنیں ۔گزشتہ روز لاہو رکے مقامی ہو ٹل میں پاکستان تحریک انصاف لاہو رکی ایڈوائزری کمیٹی اور ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں دیوان غلام محی الدین ، ولید اقبال ، حماد اظہر،سعدیہ سہیل رانا ، شعیب صدیقی ،آجاسم شریف ، شنیلاروتھ اور دیگر نے شرکت کی ۔رائے ونڈ کی طرف مار چ اور جلسے کی تیاریوں کے لئے بلائے گئے اجلاس میں کارکنوں نے اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے گرد صرف ایک خاص لوگوں کا گروہ نظرآتاہے ،ان کے ساتھ غریب لو گوں کی بھی نمائندگی ہونی چاہیے ،خان صاحب عام عوام کی دسترس میں ہی نہیں رہے ،ان کو چاہیے کہ مختلف حلقوں میں جا کر لو گوں سے ملیں ،عمران خان صاحب کو چاہیے کہ عوامی لیڈر بنیں ۔دوسری طرف اجلاس میں رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں رہنماؤں اور متحرک کارکنوں کو ایک لاکھ سے زائد افراد لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ۔قومی اسمبلی کے ہر حلقہ سے 40اورصوبائی حلقہ سے کم ازکم20گاڑ یاں (ٹیوٹا ہائی ایس) بھرکرلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ اجلاس میں رائیونڈ مارچ اور جلسے کیلئے فنڈز جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی جس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہشمندوں کو بالترتیب دو اور ایک لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور صوبائی حلقوں میں کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں اور معروف شاہراہوں پر کیمپس لگائے جائیں گے جہاں پا رٹی رہنما دورے کریں گے اور ہمہ وقت پارٹی ترانے بجتے رہیں گے ۔ مرکزی جلسہ گاہ 30ستمبر کی بجائے 28 ستمبر کوہی مکمل طورپر تمام سہولیات سے مزین ہو گی ۔پانامہ لیکس واقعی ایک عام آدمی کا مسئلہ ہے یہ احساس دلانے کیلئے لوگوں میں خصوصی پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض لو گوں کو منایا جائے گا تاکہ رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کیلئے آپس کا اتحاد واتفاق مزید بڑھے اور پارٹی دھڑے بندی کا شکارنہ ہو ، لو گوں کو متحرک کرنے کیلئے28ستمبر کو مرکزی رہنما اسد عمر سے لاہور کے مختلف حلقوں میں کارنرمیٹنگز سے خطاب بھی کروایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…