ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی مہم جوئی کانتیجہ ،ہندوستان میں ایک نیاپاکستا ن ،،30ستمبرکوفیصل آبادمیں مارچ کااعلان

datetime 24  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو وہ ہندوستان میں ایک نئے پاکستان کی بنیاد ہو گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین یوتھ فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سنیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان 1965 کی نسبت آج ایک ہزار گنا زیادہ مستحکم ہے۔بھارت کو مہم جوئی مہنگی پڑے گی۔ بھارت نے اس مرتبہ جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا بھارت کو یاد ہوگا جب اس نے 65ء میں حملہ کیا تھا تو پاکستانی خواتین نے ڈنڈے اٹھا کر اس جارحیت کا جواب دیا تھا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپشن کیخلاف 30 ستمبر کو فیصل آباد میں الگ مارچ کر رہے ہیں، بدعنوان حکمرانوں کیخلاف اپوزیشن اتحاد کیلئے اکتوبر میں پیش رفت ہو گی۔کرپشن کیخلاف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کریں گے، سنیٹر سراج الحق کنے کہا کہ وسائل کی غیر مساوی تقسیم پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔ایک جانب اربوں روپے لاگت کی اورنج لائن بنائی جا رہی ہے تو دوسری جانب شہری صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں، ایسے نظام کیخلاف بغاوت ہر شخص پر فرض ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں بدترین مظالم اور ریاستی دہشتگردی کرر ہاہے ۔ دنیا کی توجہ کشمیر میں مظالم سے ہٹانے کے لیے جنگ کا ماحول پیدا کررہاہے ۔ بھارت نے اگر حملہ کیا تو 65 ء کی جنگ کی مار کو بھول جائے گا۔ پاکستان 65ء سے ہزار گنا طاقتور ہے اور پوری قوم مکار دشمن کے مقابلے میں زبر دست قومی اتحاد کا مظاہرہ کرے گی،65ء میں ہماری خواتین بھی دشمن کے مقابلے کیلئے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح اور جھاڑو پکڑ کر گھروں سے نکل آئیں تھیں۔ جس قوم کے بچوں اور خواتین میں جذبہ جہاد اور شوق شہادت ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔جنگ کے شعلے بھڑکے تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔اس لئے بھارت کو چاہئے کہ جنگی جنون سے نکل کر کشمیر پر بامعنی مذاکرات کرے ۔ خواتین اور بچیوں کو حضرت فاطمہ ؓ اور حضرت عائشہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں شریک ہونا چاہئے ۔جب تک ظلم و جبر کا راج ختم نہیں ہوتا ملک میں ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلاہے اور پورے بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے ،انتہا پسند ہندو بھارت میں مسلمانوں سمیت عیسائی اور سکھ اقلیتوں سے جانور وں سے بدتر سلوک کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں غربت اپنی بدترین شکل میں موجود ہے اور روزانہ ہزاروں اور لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں بھارتی عوام بھوکے سونے پر مجبور ہیں مگر مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے جنگی عزائم اور پاکستان کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا نوٹس لینا چاہئے تاکہ خطے کو جنگ کی آگ سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار جنگ شروع ہوگئی تو یہ جنگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ جنگ کی تباہ کاریاں ہر طرف پھیلیں گی۔اسلئے دنیا تماشا دیکھنے کی بجائے بھارت کو نکیل ڈالنے اور خطے کو جنگ سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف دشمن جنگ کی تیاریوں میں اور دوسری طرف ہمارے حکمران دونوں ہاتھوں سے دولت سمیٹنے میں مصروف ہیں حکمرانوں نے ملک میں ظلم و جبر کا نظام قائم کررکھا ہے ،عوام بنیادی سہولتوں سے محروم اور حکمران عوام کے ٹیکسوں پر عیش و عشرت کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم اور صحت سرے سے موجود نہیں ۔لاہور کے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض پڑے ہیں حکمران اپنے تیس سالہ دور اقتدار میں ملک میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاںوہ اپنا علاج کرا سکیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ظلم و جبر اور کرپشن کے سارے دروازے بند کردے گی۔ہم خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسلام اور آئین پاکستان کے ضابطوں کی پابندی کو یقینی بنائیں گے اور ملک میں غیر مسلم خواتین کے حقوق کی بھی مکمل ضمانت دی جائے گی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایسے امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے جو اپنی بہن اور بیٹی کو جائیداد میں اس کے حق سے محروم رکھتا ہے ۔ یوتھ فیسٹیول میں لاہور کے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…