اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف 7فنی خرابی کے باعث جمرود میں گر کر تباہ ہو گیا، پائیلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ہفتہ کو خیبر ایجنسی جمرود کے پہاڑی علاقے چپری میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایف7گر کر تباہ ہو گیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا، دوران پرواز طیارے کو شدید دھند اور فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارہ تباہ ہوا، طیارے میں سوار پائلٹ فلائٹ لیفٹنٹ عمر شہزاد شدید زخمی ہو گیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا، طیارے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، جبکہ طیارے حادثے کی وجہ سے شہری آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔