اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پوسٹ نے بیرون ممالک کے لئے کوریئر سروس کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کرتے ہوئے پچاس فیصد تک اضافہ کردیا۔پاکستان پوسٹ نے بیرون ممالک کے لئے کوریئر سروس کی فیسوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کردیا ہے، امریکا ، برطانیہ ، عرب امارات ، اور سعودی عرب کے لئے کوریئر فیسوں میں 35سے 50فیصد تک اضافہ کیاگیا ہے۔پاکستان پوسٹل سروس بورڈ منیجر نے ایک ہزار روپے کا اضافہ کرکے نظرثانی شدہ فیس 2720روپے مقرر کردی ہے، امریکا کے لئے بھیجوائے جانے والے پارسل 1720روپے سے 2720روپے ، برطانیہ کے لئے فی پارسل 1760روپے سے 2830روپے ، نائیجریا کے لئے 1560روپے سے بڑھا کر 2500روپے مقرر کیے گئے ہیں۔متحدہ عرب بھیجوائے جانے والے پارسل کی فیس 770روپے سے بڑھاکر 1170روپے ، پاکستان سے اسٹریلیا کیلئے فیس 1560روپے سے بڑھا کر2530روپے اور سعودی عربب بھیجوائے جانے والے پارسل کی فیس 1270روپے کردی گئی ہے۔ ۔