دھرنے کی کامیابی کے لئے عمران خان حرکت میں آگئے سینئر ترین سیاسی رہنما سے مدد مانگنے پہنچ گئے

22  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کر کے رائیوینڈ مارچ کے حوالے سے شرکت کی خصوصی درخواست کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ سے ان کے گھر پر ملاقات کر کے سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک احتساب میں دوبارہ سے شامل ہونے کی درخواست کر دی ہے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور احتجاجی مظاہروں اور دھرنے میں شرکت کی باقاعدہ دعوت  بھی دی ہے ۔ عمران خان نے اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین سے کہا ہے کہ ہم رائے ونڈ احتجاج اور دھرنے کے لئے جا رہے ہیں جاتی عمرہ کا گھیراؤ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ مارچ کے دوران کوئی اسلحہ لے کر نہیں جایا جائے گا اور نواز شریف کے گھر کا گھیراؤ یا محاصرہ کرنا مقصد نہیں ہے  عوام کو پر امن رکھا جانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…