منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

خواتین کے لئے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار اور درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے عمل کا اعلان کردیا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں خواتین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور اسٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی ملنے پر 7 سال تک اسے فروخت نہ کرنے کی پابند ہوگی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خواتین کو سڑک کی حفاظت کے لیے مہارت کا امتحان دینا ہوگا۔ای وی اسکوٹیز کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی۔ قرعہ اندازی کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹس اور میڈیا کے نمائندے شامل ہوں گے۔سندھ حکومت کی جانب سے کہاگیاہے کہ درخواست دینے کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جائیں اور درخواست فارم پر کلک کریں۔ مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں، اور جمع کرائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…