سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوات ، مالا کنڈ ، مینگورہ ، اپردیر اور لوئر دیر سمیت دیگر نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا اور کلمہ اور استغفار پڑھتے ہوئے اپنے گھروں، دوکانوں ، دفاتروں سے باہر نکل آئے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گنائوں کی توبہ کرتے رہے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔