اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رائے ونڈمارچ ، عمران خان پاگل ہیں تو پاگل خانے جائیں ،پنجاب حکومت بھی میدان میں آگئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ25ستمبر تک عمران خان جلسے کیلئے کسی اور جگہ کا انتخاب کر لیں ورنہ نواز شریف کے گھر جانے والوں سبق سیکھا دینگے‘عمران خان پاگل ہیں تو پاگل خانے جائیں لوگوں کی پگڑیاں نہ اچھالیں‘عدلیہ ،پارلیمنٹ ،الیکشن کمیشن اور قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنا پاگل خان کے سیاسی مقاصد ہیں‘نواز شریف کی حفاظت کیلئے میرے کسی بھی ایکشن کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ہماری عزت کی طرف آنکھ اٹھائی تو بھر پور جواب دینگے‘نواز شریف کے جانثار وں کو ذاتیات کی حدود سے باہر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں ’’نواز جانثار فورس‘‘ کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا تحریک احتساب کی ناکامی کے بعد عمران خان کا دماغی توازن خراب ہو چکا ہے ۔لاہور اور کراچی نے ان کے درندے احتساب کو مسترد کردیا ہے ۔نواز شریف کے گھر میں ہماری والدہ اور دیگر خواتین رہتی ہیں ان حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ۔تین سال تک نواز شریف کے چاہنے والے عمران خان کے کسی جلسے میں رکاوٹ نہیں بنے ہیں ۔لیکن اب ہمیں قانون اجازت دیتا ہے کہ اپنے قائد کے گھر کی حفاظت کریں۔آپ اپنے سیاسی مقاصد کو سیاسی میدان تک محدود رکھیں شرافت کی سیاست اجازت نہیں دیتی کہ کسی کے گھر جا کر احتجاج کیا جائے ۔پاگل خان کے قریب جو ’’الو‘‘ ہیں وہ ماحول کو خراب کررہے ہیں ۔ٹاک شوز میں آکر بھڑکیں مارنا مردانگی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا عمران خان نے لاہویوں کا مسٹنڈے اور رنگ باز کہا ہے یہ آپ کی سیاسی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…